نیوزی لینڈ: حماس اور انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں پر پابندی

February 29, 2024

نیوزی لینڈ نے حماس کو دہشت گرد گروپ کے طور پر فہرست میں شامل کر لیا۔

پابندی کے بعد حماس کے ساتھ جائیداد، مالی لین دین، مادی مدد فراہم کرنا ایک مجرمانہ جرم ہو گا، حماس کے اثاثے بھی منجمد کر دیے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ نے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں پر بھی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں حماس کے اسرائیل پر حملے کی واضح طور پر مذمت کی ہے۔

وزیرِ خارجہ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے حملوں کی ذمے داری پوری حماس پر عائد ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے حماس کے عسکری ونگ کو 2010ء سے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

ادھر غزہ میں گزشتہ برس اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔