دنیا کی مہنگی ترین مشروم، جسکی قیمت جانکر آپ دنگ رہ جائیں گے

April 03, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

جاپانی مٹسوتیکے مشروم دنیا میں سب سے مہنگی مشروم ہے اس کے ایک پاؤنڈ کی قیمت 500 امریکی ڈالرز کے مساوی ہے، یہ ٹرفلز مشروم کی حریف ہے اور اسے جاپانی کھانوں میں سب سے قیمتی جزو تصور کیا جاتا ہے۔

گوکہ مٹسوتیکے یا متا کے مشروم جزیرہ نما کوریا، چین اور یہاں تک کہ امریکا میں بھی کاشت کی جاتی ہے لیکن اس کی جو قسم جاپان بالخصوص جاپان کے علاقے کیوٹو میں پائی جاتی ہے وہ سب سے زیادہ پسندیدہ اور مہنگی ہوتی ہے اور منہ مانگے داموں پر فروخت ہوتی ہے۔

باہر سے جاپان میں درآمد کی جانے والیمٹسوتیکے مشروم تقریباً 50 ڈالر یا اس سے کم فی پاؤنڈ ملتی ہے لیکن جاپانی مشروم دس گنا زیادہ قیمت یعنی 500 ڈالر فی پاؤنڈ دستیاب ہوتی ہے۔

جاپان میں قانون ہے کہ امپورٹڈ مشروم کو دھو کر صاف کیا جائے لیکن مقامی مشروم مٹی لگی ہوئی ہوتی ہے اور اس کی اصل قیمت اس کی خوشبو، گوشت جیسے ذائقے اور کھانے میں اس کی لذت ہے۔