’برسات کے موسم میں تنہائی کے عالم میں‘، شیر افضل مروت نے پسندیدہ گانا گنگنایا

April 12, 2024


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت بھارتی فلمی گانے کے مداح نکلے۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی فرمائش پر شیر افضل مروت موڈ میں آ گئے۔

میزبان نے ان سے کہا کہ آپ اپنا پسندیدہ کوئی گانا سنا دیں، چاہے وہ اردو میں ہو یا پشتو میں۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے بھارتی فلم ناجائز کا گانا برسات کے موسم میں تنہائی کے عالم میں گنگنایا اور خوب گنگنایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ میرے بچے تو میرا گانا سن لیتے ہیں لیکن بیگم نہیں سنتیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔