علی امین نے رمضان پیکج پر خود اپنی تصاویر شائع کروائیں: عظمیٰ بخاری

April 12, 2024

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ـــ فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہعلی امین گنڈا پور نے رمضان پیکج پر خود اپنی تصاویر شائع کروائیں اور اب برہم ہو رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوامیں سینیٹ کا انتخاب ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ایک ہی دن سینیٹ الیکشن کروانےکی تیاریاں کی تھیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نامی ایک جماعت تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔