مختلف حادثات و واقعات میں 13 افراد جاں بحق، 2 زخمی

April 13, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں مختلف حادثات و واقعات میں 13 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے گھگھر پھاٹک سسی ٹول پلازہ زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ،قائد آباد کےعلاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران مشین کی زد میں آکر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا، پورٹ قاسم سمندری بابا موڑ کے قریب ٹریفک حادثےمیں تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے، ایک شخص دوران علا ج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، سپر ہائی وے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ضعیف العمر شخص جاں بحق ہوگیا ، نیپا پل کے قریب موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچےگرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا ، ڈیفنس فیز ٹو ایٹون کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم عمر نوجوان جاں بحق ہوگئے، مائی کلاچی بحریہ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ، ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 5 کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر نوجوان جاں بحق ہوگیا ،اورنگی ٹاؤن مومن آباد جنرل اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،قیوم آباد بی ایریا گلی نمبر 19 میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا ، گلستان جوہر بلاک 18 پرفیوم چوک کے قریب دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔