آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ ٹرافی کا سفر آج سے شروع

April 13, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کے سفر کا آغاز ہفتے کو بارباڈوس سے شروع ہو گا۔ ٹرافی ویسٹ انڈیز کے مختلف ممالک کا دورہ کرےگی۔ چمچماتی ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اس ماہ 12 سے 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز کے مختلف ممالک کا دورہ کرے گی جہاں شائقن اس کا استقبال کریں گے۔2 ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنوائیں گے،2 جون سے شروع ہونے والے ایونٹ کی ٹرافی کی اس سے قبل نیویارک کے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل اور امریکا کے علی خان نے لانچنگ کی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا نواں ایڈیشن رواں سال یکم جون سےامریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائےگا۔’’ آؤٹ آف دی ورلڈ‘‘ ٹرافی ٹور چار براعظموں کے 15 ممالک پر محیط ہوگا جس میں ٹرافی کھیلوں کی مشہور ٹیموں اور اسٹیڈیمز، تاریخی مقامات کا دورہ کرے گا جبکہ اسے لیجنڈ کرکٹرز کے پاس بھی لے جایا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز اور امریکا کے تمام میزبان مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ ٹرافی امریکا میں ارجنٹائن، برازیل اور کینیڈا جیسے ابھرتے ہوئے کرکٹ ممالک کا بھی دورہ کرے گی۔