ٹیم پلاننگ، پلیئرز ورک لوڈ پر عملدرآمد کراؤں گا، وہاب ریاض

April 13, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وہاب ریاض نے کہا کہ بطور سینئر منیجر کھلاڑیوں کے ورک لوڈ منیجمنٹ اور ٹیم پلاننگ پر عمل درآمد کرائوں گا۔ عہدہ پہلی بار نہیں متعارف کیا گیا، ماضی میں اسسٹنٹ منیجر اور منیجر ہوتے تھے ، دنیا کی دوسری ٹیموں کے ساتھ بھی سلیکٹرز سفر کرتے ہیں ۔ شاہین آفریدی کو دیکھنا ہے ، روٹیشن پالیسی کپتان سمیت سب کیلئے ہے، محمد عامر سے متعلق رمیز راجا کے الفاظ سخت اور منفی ہیں، ورلڈکپ سے پہلے طے کرلیں گے کہ کس کو سلیکٹ کرنا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کاکول جا کر دیکھا کہ ماحول بہت اچھا ہے سب متحد ہیں ۔ بابر اعظم سے اچھی کوئی چوائس نہیں ہیں ، ہم نے ورلڈ کپ جیتنا ہے ۔ ورک لوڈ کو مدنظر رکھ کر کھیلیں گے ۔ٹی وی پر بابر اعظم سے متعلق کھل کر باتیں کرنے والے عبدالرزاق نے منطق پیش کی کہ جب آپ ٹی وی پر دیکھتے تو آپ کچھ اور بولتے ہیں اور یہاں بیٹھ کر کچھ اور فیصلے ہوتے ہیں ۔ بابر اعظم کے حوالے سے سب کا متفقہ فیصلہ تھا۔