ملزموں کیخلاف کارروائی کی جائے، راشد چوہان

April 13, 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر مسیحی راہنما راشد چوھان اور بھائی پر منشیات اور شراب فروشوں کے حملے میں انکے بھائی پرنس طارق شدید زخمی ہوگئے۔ پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری، ایم پی اے نرگس فیض ملک،ایم این اے نوید جیوا، شکیل عباسی،عتیق الرحمٰن صدیقی،یعقوب بلوچ ایڈووکیٹ،طارق غوری، سہیل رومی اور دیگرنے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ راشد چو ہان نے حکام سے جی ایٹ کے رہائشی ملزموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔