اسرائیلی عوام کا اردن سے اظہارِ تشکر

April 15, 2024

اسرائیلی عوام نے اردن سے اظہارِ تشکر کیا اور سوشل میڈیا پر اردن کے شاہ عبداللّٰہ کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں تم سے پیار ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن اور اسرائیل نے تاریخ میں پہلی بار فوجی تعاون کیا ہے۔

دوسری جانب اردن کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون سے انکار کیا ہے۔

اردن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو آپریشن کیلئے فضائی حدود نہیں دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اپنی فضائی حدود سے ایرانی میزائل اور ڈرون بھی گزرنے نہیں دیں گے۔