ٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی رواں ماہ پاکستان پہنچے گی

April 16, 2024

میلبورن( نیوز ڈیسک)آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان لائی جائے گی، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔پی سی بی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹی20ٹرافی کو پاکستان لانے کا خواہشمند ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18اپریل کو شیڈول ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ٹی20ورلڈکپ ٹرافی ٹور 20اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گام بعدازاں ٹرافی کو ٹرافی کو پاکستان لایا جائے گا۔رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹی20ورلڈکپ کی ٹرافی کے حوالے سے حتمی تاریخ آئندہ ہفتے تک طے کرلی جائے گی۔