علامہ پروفیسر ساجد الرحمٰن 18 اپریل کو مانچسٹر پہنچیں گے

April 16, 2024

گریٹر مانچسٹر / بولٹن (نمائندہ جنگ) آستانہ عالیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین علامہ پروفیسر پیر ساد الرحمٰن جمعرات 18اپریل کو دو ماہ کے دورے پر مانچسٹر ائرپورٹ پہنچیں گے ۔ مریدین کے علاوہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرے گی ۔وہ اپنے قیام کے دوران برطانیہ کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کریں گے ہفتہ 20اپریل کو کیتھلے بریڈفورڈ میں حضرت خواجہ مولانا پیر محمد یعقوب بگھاروی کے سالانہ عرس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔