ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، سعید مغل ایم بی ای

April 16, 2024

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر حکومت و ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی یوکے محمد سعید مغل ایم بی ای نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہےکہ بھٹو شہید فرد واحد کا نام نہیں وہ ایک تحریک کا نام ہے جو رہتی دنیا تک لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستان کی حفاظت اور سلامتی کے لئے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ملک کو متفقہ آئین دیا، عوام کو آمریت کے سامنے بات کرنے کی جرأت دی، مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے لاہور کے تاریخی مقام پر کانفرنس منعقد کی۔ سعید مغل نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ بھٹو شہید نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی نہ صرف حمایت کی بلکہ انہوں نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہزار سال جنگ لڑنے کی بات کی۔ آج اگر بھٹو شہید زندہ ہوتے تو کشمیر آزاد ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے کہا آج بھٹو زندہ ہوتے تو اسرائیل کو فلسطین پر کھلی جارحیت کرنے کی جرأت نہ ہوتی وہ مسلم امہ کا عظیم لیڈر تھاجس کا قتل جوڈیشری قتل تھا ۔ پچھلے ہفتے عدالت عالیہ نے فیصلہ بھی دیا ہے مگر اب بہت دیر ہوچکی ہے۔