عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں

April 16, 2024

لندن( نیوز ڈیسک)ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 90ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 85ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران، اسرائیل کشیدگی برقرار رہی تو خام تیل کی قیمت 100ڈالر فی بیرل تک بڑھ سکتی ہے