روٹی نان کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوام دوست، صہیب احمد بھرتھ

April 16, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے روٹی و نان کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام دوست فیصلہ کیا۔ ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا روٹی 100 گرام 16 روپے اور نان 120 گرام 20 روپے کی قیمت پر فراہم کرنا غریب دوست اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پ کی قیادت میں عوام دوست اقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کی طرح ہم صرف باتوں اورعوؤں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ دن رات عوام کی خدمت کیلئے کام کررہے ہیں ۔