یوسف رضا گیلانی کا بلامقابلہ سینیٹ کا چیئرمین منتخب ہونا خوش آئندہے، ریلوے پیپلز ورکرز یونٹی

April 16, 2024

لاہور (خصوصی نمائندہ) آل پاکستان ریلوے پیپلز ورکرز یونٹی کے سرپرست اعلیٰ میاں عزیز الرحمٰن چن کی قیادت میںسیکرٹریمیاں خلیل،مرکزی چیئرمین محمدنوازنواز مرزا،مرکزی صدرمحمد اکرم خا ن اورمرکزی سیکرٹری جنرلملک محمد ناصر نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ میاں عزیز الرحمٰن چن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا سینٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونا خوش آئند ہے ۔ محمد نواز مرزا مرکزی چیئرمین نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں سینٹ میں موثر قانون سازی عمل میں لائی جا سکے گی۔