افغانستان میں شدید بارشیں، سیلاب نے تباہی مچادی

April 16, 2024

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

افغانستان کے متعدد صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

افغان حکّام کے مطابق، بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں دارلحکومت کابل سمیت افغانستان کے متعد صوبوں میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

حکّام نے بتایا کہ مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

افغان حکّام کے مطابق، بارشوں اور سیلاب کے باعث 400 مویشی بھی ہلاک ہوئے اور 700 ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہوگئی۔

حکّام نے بتایا کہ 4 روز کے دوران بارشوں اور سیلاب سے706 گھر تباہ جبکہ 1600 گھروں کو نقصان پہنچا۔