سنیارٹی پروٹیکشن پر اپیلز کا مسئلہ حل کیا جائے، ایپکا

April 17, 2024

کراچی(جنگ نیوز) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ایگزیکٹیو باڈی کا ہنگامی اجلاس ایپکا سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا جس میں صدر عمران غلام حسین ،فہد حسین ، حاجی عبدالرئوف ،شہزاد اعوان ، جواد احمد کا ظم ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمران غلام حسین نے کہا کہ سینیارٹی پروٹیکشن سے متعلق کلرکوں کی زیر التوا اپلیں عرصے سے سرد خانے میں ہیں، ہم وزیر تعلیم سید سردار شاہ ، چیف سکریٹری سندھ سید آصف حسین شاہ، سکریٹری تعلیم زاہد عباسی، ڈائریکٹر اسکولز سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ مسئلہ فی الفور حل کیا جائے۔