عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر4 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری

April 18, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر 4 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ عدالت نے تھانہ قطب پور کے اے ایس اجمل ، سہیل اور رانا اظہر اور تھانہ ممتاز کے اے ایس ائی جمیل کو منشیات کے مقدمہ میں عدالت میں بطور گواہ طلب کیا ہوا تھا ۔ عدالت کی طلبی پر پیش نہ ہونے پر ان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ عدالت نے متعلقہ پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے 27 اپریل کو عدالت میں پیش کریں۔