جان لیوامہنگائی ، سڑکوں پر نکلنےکیلئے مجبور کیا جارہا ہے:تاجررہنما

April 18, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور جان لیوامہنگائی پر تاجر سیخ پا ہو گئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر جعفر علی شاہ اور سٹی صدر خالد محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عوام اور تاجروں میں اشتعال پیدا کررہی ہے تاجر حکومت سے ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن انہیں سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے ، اجلاس میں راؤ ہاشم،رحمت بخاری، خواجہ مدثر ،علی رضا اور عبدالمالک خان شریک تھے۔