واسانادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،267 کمرشل اور گھریلو کنکشن منقطع

April 18, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا کی ہدایت پر نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ریکوری افسران کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے تمام ریکوری افسران کو روزانہ کی بنیاد پر ڈسکنکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔گزشتہ 2 دنوں میں 70 لاکھ 41ہزار روپے کی وصولی کرنے267 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کی رپورٹ پیش کی ۔