ڈپٹی کمشنر کا شہر کا دورہ،صفائی کیلئے سمارٹ پلان تشکیل دینے کا حکم

April 18, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے علی الصبح شہر کا دورہ کیا،انہوں نے بازاروں اور رہائشی علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے صفائی میکنزم پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے رہائشی علاقوں کی مکمل صفائی کیلئے سمارٹ پلان تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کیا اور کہا کہ تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو صفائی مہم میں شامل کیا جائے ۔