سوتیلے والد کے ظلم سے تنگ اکر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا گیا

April 18, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ نے سوتیلے والد کے ظلم وستم سے تنگ اکر گھر چھوڑنے والی خاتون حاجرہ بی بی کو دارالامان بھجوا دیا ہے ۔جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس تھانہ جلیل آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کریں ۔ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے خاتون نجمہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے جمال حسین سے شادی کی ، رشتہ داروں کی ایما پر پولیس ہراساں کر رہی ہے ۔