فلسطینی صحافی ٹائم میگزین کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

April 19, 2024

واشنگٹن (نیوز ایجنسی ) ٹائم میگزین نے دنیا کی 100بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔ ٹائم میگزین نے25سالہ نامور فلسطینی صحافی معتز عزیزہ کو2024کے100سب سے بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا جو غزہ میں جنگ کے دوران فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھا رہے ہیں، 25 سالہ معتز عزیز ہ نے غزہ جنگ کی تباہ کاری ، انسانی بحران اور اصل کہانی دنیا تک پہنچائی ۔ٹائم میگزین ہر سال بااثر شخصیات کی فہرست شائع کرتا ہے، جس میں دنیا بھر کی سیاسی، سماجی، شوبز، اسپورٹس، ٹیکنالوجی اور بزنس سے متعلق شخصیات سمیت دیگر شعبہ ہائے جات سے منسلک افراد کو ان کی نمایاں خدمات کی بدولت شامل کیا جاتا ہے۔ معتز عزیزہ نے 100 دنوں سے زائد عرصے تک غزہ کی تباہ کاری، زخمی بچوں، خواتین، انسانی بحران اور شہر کی اصل کہانی ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے دنیا تک پہنچائی تھیں۔