کرتارپور: بیساکھی میلے میں 45 ہزار سکھ یاتریوں کی شرکت

April 21, 2024

ـــ فائل فوٹو

کرتارپور بیساکھی میلے میں بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔

بیساکھی میلے میں 45 ہزار سکھ یاتریوں نے شرکت کی جن میں سے 13 ہزار سکھ یاتری بیرونِ ملک سے آئے۔

اس میلے میں شرکت کے لیے 5 ہزار سکھ یاتری بھارت سے پاکستان آئے جبکہ پاکستان سے بھی سکھ یاتریوں نے بیساکھی میلے میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ہر سال بیساکھی کے موقع پر کبھی 3 تو کبھی 4 روزہ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ان تقریبات کا سلسلہ 13 اپریل سے شروع ہو جاتا ہے اور سکھ یاتری 10 روز پاکستان میں قیام کرنے کے بعد 22 اپریل سے واپسی کا سفر شروع کرتے ہیں۔