پنجاب پولیس نے پرامن سیو غزہ کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،بلقیس مراد

April 22, 2024

پشاور(جنگ نیوز) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق اور ناظمہ صوبہ بلقیس مراد نے جماعت اسلامی کے راہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اہلیہ حمیرا طیبہ کی گوجرانوالہ پولیس کی جانب سے پر امن سیو غزہ مارچ کے دوران کارکنان سمیت گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب پولیس نے پرامن سیو غزہ کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گالیاں دیں یہ فسطائیت، اسرائیل نوازی اور فلسطین کاز کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف عمل ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نیحمیرا طیبہ اور سیو غزہ کے کارکنان کی فوری رہا ئی کا مطالبہ کیا اور پنجاب حکومت سے اس نامناسب غیر ذمہ دارانہ رویے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔