سنی تحریک کااسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

April 22, 2024

لاہور(خبرنگار) سنی تحریک شعبہ اطفال نے اسرا ئیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا، سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہاکہ کہا کہ ا فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے موجودہ حالات میں پورے عالم اسلام کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے ضلعی صد رمحمد شریف الدین قذافی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم فلسطینی حریت پسندوں کے ساتھ کھڑی ہے، اس موقع پر شیخ محمد نواز قادری ، بشارت جلالی ، مہر اکمل نقشبندی نے کہا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہے جسم کے کسی حصے میں درد ہوتا ہے اس موقع پرمحمد عبدالھادی ، محمد علی ، محمد ساحل ، محمد انس ، عباس ڈوگر سمیت بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔