لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ساجد حسین کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایم جی عامر رضوان، ہسپتال کے ڈاکٹرز، ایڈمن سٹاف اور دیگر متعلقہ افسروں اور عملے نے شرکت کی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ساجد حسین نے ہسپتال کے عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔