• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک پر دوستی ،خاتون سے زیادتی و تشدد،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد خاتون سے زیادتی اور تشدد کا واقعہ کوٹ لکھپت پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا کوٹ لکھپت کے رہائشی شہریار کی ردا نامی خاتون سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی گزشتہ روز اس نے خاتون کو رات گئے ملتان چونگی سے مدینہ ٹاون گھر بلایا اور اس کے آنے پر بہانے سے باہر چلا گیا اس دوران گھر میں موجود دیگر ملزم سہیل نے خاتون سے زیادتی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنا کر موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر واقعے میں ملوث ملزم شہریار کو گرفتار کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔
لاہور سے مزید