• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفا اور تعلق نبھانے میں رانا مقبول کا کوئی ثانی نہیں، اعظم نذیر تارڑ

لاہور (خصوصی نمائندہ) سینیٹر رانا مقبول احمد (سابق آئی جی پولیس)کی تیسری برسی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ رانا مقبول احمد کے صاحبزادگان معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے پبلک پراسیکیوشن رانا بلال احمد، رانا طلال احمد اور اہل خانہ نے تقریب میں شرکت کی ۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، قائد مسلم لیگ نواز شریف کی ہدایت پر ان کے چیف سٹاف آفیسر وقار احمد،وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال،صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سابق آئی جیز رائے طاہر، پرویز راٹھور، طاہر عالم نے بھی شرکت کی ۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان تارڑ، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، حفیظ اللہ نیازی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب رانا بلال احمد نے اپنے مرحوم والد رانا مقبول احمد کی زندگی اور شخصیت بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفا اور تعلق نبھانے میں رانا مقبول احمد کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
لاہور سے مزید