لاہور(خبرنگار)پاکستان قومی زبان تحریک کی سپریم کونسل کا اجلاس ایک اہم اجلاس کینال ویو ریسٹورینٹ کینال روڈ لاہور منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت تحریک کے بانی صدر ڈاکٹر شریف نظامی نے کی ۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے نفاذ اردو کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے اور قومی زبان کو دفتری اور عدالتی نظام کا حصہ بناکر سرکاری امور کو عوام کے لئے عام فہم بنایا جائے۔