لاہور ( نیوز رپورٹر) لاہور بھر کے صنعتکاروں، تاجروں اور مختلف تاجر تنظیموں نے کہا کہ شفیق احمد بٹ کاروباری برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کا وسیع تجربہ فرایا کی مزید فعال اور مؤثر نمائندگی میں اہم کردار ادا کرے گا ، تاجر رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں صنعتکاروں اور تاجروں کو توانائی کی بلند قیمتوں، ٹیکسز، مہنگائی، کاروباری لاگت اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے، ایسے میں مضبوط اور مؤثر نمائندگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔