لاہور (نیوزرپورٹر ) قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیوی کے خلاف احتجاج اب عوامی احتساب کی للکار بن گیا۔ دھرنے اور جلسوں میں خواتین، نوجوانوں اور عوام کی مسلسل شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قوم اب حکمرانوں کی عیاشیوں، نااہلی اور عوام دشمن پالیسیوں کا حساب لینے کے لیے میدان میں آچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف پیٹرولیم لیوی کا حساب نہیں لینا، ہمیں اس خاتون اور طالبہ کا بھی حساب لینا ہے جو پاکستان کے کسی گلی کوچے، محلے، بازار یا ادارے میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی۔ چاہے وہ ایک ماہ کی بچی ہو یا چالیس سال کی عورت، تحفظ ہر پاکستانی بیٹی کا بنیادی حق ہے۔