کراچی: سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان کی مبینہ خودکشی

April 23, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے ساحل سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان نے مبینہ خودکشی کر لی۔

اس حوالے سے نوجوان کےوالد محمود کا کہنا ہے کہ 27 سالہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں، وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔

والد محمود نے کہا کہ دو میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہو چکا ہے، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا طاہر سی ویو پر ہے ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راستے میں بہو نے بتایا طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی، بتایا کہ میں خودکشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، وہ جب سے لاپتہ ہے، معلوم نہیں کیا ہوا ہے۔

نوجوان کے والد محمود نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم سمندر میں تلاش بھی کر رہی ہے، رات کو اندھیرے کی وجہ سے صبح آپریشن شروع کیا گیا، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔