نمل یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس میں کلچرل فیسٹول

April 24, 2024

اسلام آباد ( نامہ نگار) نمل یونیورسٹی راولپنڈی کمیپس میں طلبا و طالبات نے کلچرل فیسٹول منایا۔ فیسٹول کا انعقاد میڈیا اینڈ کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا۔سپرنگ فیسٹول میں طلباو طالبات نے ملکی ثقافت کے رنگ بکھیر ے۔ طلبا وطالبات نے پاکستانی ثقافتوں کو اجاگر کیا اوراسٹالز لگائے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروریکٹر بریگیڈر (ر) سید نادر علی نے طلباو طالبات سے کہاکہ جو قومیں اپنی ثقافت کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں ۔ فیسٹول کے آرگنائزر، میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر حسیب نے کہاکہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ طلبا و طالبات تقافتی رنگ کلچر فیسٹول میں بکھیرتے ہیں۔