پی ٹی آئی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف کل احتجاج کااعلان

April 25, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے قائم مقام صدر اور جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر کی صدارت میں اسمبلی ممبرزاور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔ حماد اظہر نے کہاکہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پنجاب بھرمیں کل 26 اپریل جمعہ کو بدترین انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیاجائے گا۔ ادھرشوکت محمود بسرا نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت کسانوں کو ان کی محنت کے حساب سے صلہ دے۔