تسبیح کو پاؤں پر لگانے کا حکم

May 10, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ کیا ہم تسبیح کو پاؤں میں لے سکتے ہیں؟ اگر غلطی سے ہمارے پاؤں میں تسبیح لگ جائے تو کیا گناہ ہوگا؟

جواب:۔واضح رہے کہ تسبیح اللہ کے ذکر کو شمار کرنے کا ایک آلہ ہے اور اسے اللہ کے ذکر سے ایک نسبت ہے، لہٰذا اس کا احترام کرنا چاہیے اور تسبیح کو پاؤں میں نہیں لینا چاہیے، پاؤں میں لینا ادب کے خلاف ہے۔

نیز غلطی سے پاؤں پر لگنے کی وجہ سے کوئی گناہ نہیں ہے۔ (الفتاویٰ الھندیۃ، کتاب الکراھيۃ، الباب الخامس، جلد: ۵، صفحہ: ۳۲۴، دار الفکر)