زرک مندوخیل نے کسی کو کیس واپس لینے کی آفر نہیں کی‘ترجمان

May 23, 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)رکن اسمبلی زرک مندوخیل کے ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر سستی شہر ت حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پرمنتخب رکن اسمبلی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں زرک مندوخیل عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر اسمبلی تک پہنچے ہیں انہیں عوام کے دل سے نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں ترجمان نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار عمران حسین ہزار ہ کا سوشل میڈیا پر دعویٰ کہ رکن اسمبلی نے انہیں آفر کی ہے کہ وہ عدالت سے کیس واپس لے لیں جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیںترجمان نے کہاکہ مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی مخالفین پروپیگنڈہ کرنے کی بجائے پانچ سال انتظار کریں۔