دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری

May 24, 2024

ـــ فائل فوٹو

سال 2024 کے دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی جس میں سب سے کمزور ترین پاسپورٹ اس بار بھی افغانستان کا ہے۔

عالمی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق جو مختلف ممالک کے عام پاسپورٹ کے ذریعے ان کے شہریوں کو دی جانے والی سفری آزادی کا جائزہ لیتا ہے۔

یہ ادارہ ہر سال دنیا بھر کے 199 پاسپورٹس کا جائزہ اس بنیاد پر کرتا ہے کہ ان کے حاملین ویزے کے بغیر کتنے ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔

اس ادارے کی رواں سال کی جائزہ رپورٹ کے مطابق، افغانستان کا عالمی سطح پر سب سے کمزور پاسپورٹ ہے کیونکہ یہ پاسپورٹ دنیا کے صرف 12فیصد ممالک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے پاسپورٹ کا ویزہ فری اسکور محض 28 ہے، جو بین الاقوامی سفر کے مواقع حاصل کرنے کے حوالے سے افغان پاسپورٹ رکھنے والوں کو درپیش شدید مشکلات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر شام، تیسرے نمبر پر عراق، چوتھے نمبر پر پاکستان، پانچویں نمبر پر یمن، چھٹے نمبر پر صومالیہ، ساتویں نمبر پر فلسطین، آٹھویں نمبر پر نیپال، نویں نمبر پر لیبیا اور دسویں نمبر پر شمالی کوریا موجود ہیں۔