6510 کلو ناقص اچار، 155کلو ملاوٹی مصالحے اور ممنوعہ رنگ تلف

May 25, 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں اچار اور مصالحہ جات کے یونٹ پر چھاپہ کر سیل کر دیا، 6510 کلو ناقص اچار، 155کلو ملاوٹی مصالحہ جات اور ممنوعہ رنگ تلف کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق گلی سڑی سبزیوں کو ہودیوں میں کیمیکل ڈال کر بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا۔ اچار پر فنگس، کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھر مار پائی گئی۔ مصالحہ جات کے اندر رنگ کی ملاوٹ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر یونٹ سیل کر دیا گیا۔