زخمی سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی

May 25, 2024

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا، آئی جی پنجاب سے مدد کی اپیل کردی۔

زینب جمیل نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں قاتلانہ حملے کا ذمہ دار اپنے شوہر کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہمجھ پر قاتلانہ حملہ میرے شوہر کی جانب سے کروایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی تفتئیش سے میں مطمئن نہیں ہوں،میرے پاس سارے ثبوت ہیں،میرا شوہر دو ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں اس کی دھمکیوں پر یقین نہیں کر رہی تھی کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری جان کو ابھی بھی خطرہ ہے، میرے دو چھوٹے بچے ہیں، میری مدد کی جائے۔ آئی جی پنجاب اس واقع کا فوری نوٹس لیں اور میری تفتیش کو شفاف بنایا جائے۔

زینب جمیل کا کہنا ہے کہ مجھے 6 گولیاں لگی ہیں، میری حالت بہت خراب ہے میری مدد کی جائے۔