تھیلیسمیا و ہیموفیلیا کے پھیلاؤ کی ذمے دار ہماری اپنی غلطیاں ہیں: وزیرِ صحت سندھ

May 28, 2024

وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو ـــ فائل فوٹو

وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہتھیلیسمیا اور ہیموفیلیا کے پھیلاؤ کی ذمے دار ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔

سندھ اسمبلی میں سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو، اویس قادر شاہ و دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔

عذرا پیچوہو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے تھیلیسمیا اور ہیموفیلیا کا پھیلاؤ ہماری غلطیاں ہیں، ہم وہ آگاہی معاشرے میں نہیں دے پائے کہ شادی سے قبل اسکریننگ کروائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تھیلیسمیا کا شکار بہت سے بچوں میں ایک ہفتے میں دو بار انتقالِ خون کرنا مجبوری ہوتی ہے۔

وزیرِ صحت سندھ نے کہا کہ ایران میں بھی یہ صورتِ حال منفرد نہیں تھی مگر انہوں نے کنٹرول کیا، میری کوشش ہے کہ ان بچوں کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔