پنجاب: 24 گھنٹوں میں بچوں میں خسرہ کے 263 مشتبہ کیسز رپورٹ

June 09, 2024

— فائل فوٹو

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 263 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیرِ صحت پنجابخواجہ عمران نذیر نے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک 12 ہزار 220 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں40، فیصل آبا دمیں 30، ملتان میں 17، راولپنڈی میں 11 بچوں میں خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے مطابق اس دوران شیخو پورہ میں 16، بہاولپور میں 12، جھنگ میں 23، خانیوال اور وہاڑی میں 13 خسرہ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔