پاکستان میں 45 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، اکنامک سروے

June 13, 2024

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اکنامک سروے 2023-2024 کے مطابق پاکستان میں تقریباً 45لاکھ افراد بے روزگار ہیں جن میں 15 سے 24سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ .1 فیصد ہے۔گزشتہ روز جاری کردہ یہ اعداد و شمار 2020-2021کے لیبر فورس سروے پر مبنی ہیں جس کے بعد پچھلے تین سالوں کے دوران روزگار کے حوالے سے کوئی سروے نہیں کیا گیا جو اتنے اہم مسئلے پر حکمرانوں کے بے حس رویے کو اجاگر کرتا ہے۔سروے کے مطابق کل لیبر فورس7.18کروڑ ہے جس میں دیہی علاقوں کے 4.85کروڑ اور شہری علاقوں کے 2.33 کروڑ شامل ہیں جبکہ ملازمین کی تعداد 6.73 کروڑ ہے، اس میں 4.57کروڑ دیہی اور شہری علاقوں کے 2.15کروڑ شامل ہیں اور 45 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، مزید برآں، خواتین میں بے روز گاری کا تناسب زیادہ ہے جہاں 10فیصد مردوں کے مقابے 14.4فیصد خواتین بے روزگار ہیں۔ 34سے 25سال کی عمر کے گروپ دوسرے نمبر پر ہے جہاں بے روزگاری کی شرح 7.3فیصد ہے، اس بریکٹ میں 5.4فیصد مرد اور 13.3فیصد خواتین شامل ہیں۔