پارٹی میں سرگرم کارکنوں کو مواقع دئیے جائیں، طارق بازید

June 14, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کرک کے جنرل سیکرٹری طارق بازیدخیل نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ سیاسی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پارٹی میں نوجوان اور باصلاحیت قیادت سامنے لائی جائے اور طویل عرصے سے پارٹی پر مسلط غیر فعال اور سیاسی طور پر فارغ طبقے سے جان چھڑائی جائے، پشاور پریس کلب میں پارٹی کے دیگر سرگرم کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں وقت کے تقاضوں کو سمجھ کر نوجوانون کو اگے لارہے ہیں اورہماری پارٹی میں خیبر پختونخو امیں گوہر انقلابی جیسے غیر سیاسی افراد عرصہ دراز سے اہم عہدوں پر چمٹے ہوئے ہیں، طارق بازید خیل نے کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ اور جنرل سیکرٹری شجاع خان پر اعتماد ہیں، یہ ہمارے چیرمین بلاول بھٹو کے نامزد کردہ ہیں۔