جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھانے پر وزیراعلیٰ کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیموں کو شاباش

June 17, 2024


عید پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شدید گرمی میں آلائشیں ٹھکانے لگانے پر کمپنی اور عملے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہروں، تحصیلوں میں انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عید پر صفائی ستھرائی شہریوں کی سہولیات کےلیے حکومتی مشینری کی نگرانی کر رہی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں جہاں شکایت ملی فوری کارروائی ہوگی۔ غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں، اچھا کام کرنے والوں کو شاباش ملے گی جبکہ فرض پورا نہ کرنے والے سزا کے لیے تیار رہیں۔