نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر مظاہرے، 8 اسرائیلی گرفتار

June 18, 2024

اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو---فائل فوٹو

اسرائیلی وزیر اعظمنتین یاہو کی رہائش گاہ کے باہر حکومت مخالف مظاہرے کرنے پر 8 اسرائیلیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی مظاہرین نئے انتخابات، جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

عید قرباں پر بھی اسرائیلی جارحیت جاری

دوسری جانب عید قرباں پر بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فوج نے بم باری کر کے کم از کم 17 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں بھی رات بھر شدید بم باری جاری ہے۔