بانی پی ٹی آئی کو جیل میں شاہانہ سہولیات میسر ہیں، عظمیٰ بخاری

June 18, 2024

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو جیل میں شاہانہ سہولیات میسر ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی بل میں نہیں چھپے، جن کو باہر نکال لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کرپشن کے میگا اسکینڈلز میں مجرم ڈکلیئر ہیں، جنہیں جیل میں شاہانہ سہولیات میسر ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ آپ لوگ 9 مئی کے جعلی بغاوت سے بری طرح بے نقاب ہوئے، اپنےجرائم اور ناکام بغاوت کا ملبہ مریم نواز پر مت ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات میں زیرحراست خواتین اپنےجرائم کی سزا بھگت رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ عید کے روز بھی آپ اپنی نفرت انگیزی اور حسد چھپانے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلےآپ لوگوں کی باتوں پر ہنسی آتی تھی، اب خیبرپختونخوا کے لوگوں کے مقدر پر رونا آتا ہے۔