دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ جاری، ریاستوں کا نیوکلیئر ڈیٹرنس پر انحصار بڑھ گیا

June 18, 2024

جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستیں ڈرامائی طور پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہیں، اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔

دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ جاری ہے، ریاستوں کا نیوکلیئر ڈیٹرنس پر انحصار بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق 9 جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستیں اپنے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2,100 بیلسٹک میزائلوں پر ’ہائی آپریشنل الرٹ‘ کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے تقریباً سب ہی امریکا اور روس کے وار ہیڈز ہیں جو ہمہ وقت حملے کیلئے تیار ہیں، لیکن پہلی بار خیال کیا جا رہا ہے کہ چین کے پاس بھی ہائی آپریشنل الرٹ پر کچھ وار ہیڈز ہیں۔