اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، نیشنل سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع

June 22, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ایک بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا جس میں آرمی چیف سمیت وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

چاروں وزراء اعلیٰ سمیت تمام آئی جیز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں چائینیز ورکرز کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔