بجٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کئے جائیں: ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ

June 22, 2024

ملک میں جمہوریت شہید بینظیر بھٹو کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پرانہیں بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس خواتین ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو کی صدارت میں تقریب کا اہتمام کی گیا ۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعت سے ہوا، جبکہ مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ ، محترمہ روحی بانو ، سینیئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی، جنرل سیکرٹیری پرویز صدیقی، جیالے راجہ گرامت حسین نے تقریب سے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت کی چیمپیئن تھیں، انہوں نے اپنی ہمت، وژن اور پاکستانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی سے نسلوں کو متاثر کیا اور پااکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر انہوں نے ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے میثاق جمہوریت، اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جرات اور بہادری سے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلال بھٹو زرداری بھی ان کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہئے ہیں۔

ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا کہ حکومت کو پاکستان پیپلز پارٹی کے غیر مشروط تعاون کا احساس نہیں، موجودہ حالات سے ملک کو نکالنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اب بھی قربانی دے رہئی ہے۔

انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ بجٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کئے جائیں اور اس بجٹ کو عوامی بجٹ بنایا جائے، جس سے عوام کو ریلیف مل سکے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پیس رہئے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر دعا کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔